چوری کی بڑھتے ہوئے وارداتوں نوٹس لیا جائے، ہائیکورٹ لائرزکلرک ایسوسی ایشن

February 04, 2023

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ لائرزکلرک ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع نوشہرہ اور خاص کر اکبر پورہ میں چوری کی بڑھتے ہوئے وارداتوں نوٹس لیا جائے اور جو بھی اس گھناؤنے کام میں ملوث ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکبر پورہ میں آئے روز چوری کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں اور اس حوالے سے ڈی پی او نوشہرہ اور ڈی آئی جی مردان کو بھی خصوصی مراسلے ارسال کئے گئے اور ان سے درخواست کی گئی کہ ایسے واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار ادار کرے اور متعلقہ پولیس کو ایسے چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے ہدایات دیں انہوں نے بتایا کہ کہ حال ہی میں ان کی ملکیت مختلف مویشیوں کو چوری کرکے لے جایا گیا تاحال چور گرفتار نہ ہو سکے انہوں نے خبردار کیا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کے غفلت سے ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی جائے گی تاکہ زمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جا سکے واضح رہے کہ اس ضمن میں ایف آئی آر باقاعدہ طور پر اکبر پوری تھانے میں درج کی گئی ہے جس میں نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے