پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں صحت یاب مریضوں کا تعین کرنے کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل

February 04, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں صحت یاب مریضوں کا تعین کرنے کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ممبر پنجاب مینٹل ہیلتھ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر سعد بشیر ملک کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ ڈاکٹرالطاف قادر، پروفیسر ڈاکٹر علی مداح ہاشمی، ڈاکٹر سمیرا قمر،پروفیسر ڈاکٹر فائزہ اطہر، آسیہ منظور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کمیٹی کے دیگر ممبران ہیں۔