سید مصدق سبطین کوٹلی کے لیبر کونسلر چن لئے گئے

February 05, 2023

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کے سید اکرام احمد شاہ کے بھائی سید مصدق سبطین (صاحبزادہ پیر سید مجید حسین شاہ مرحوم) منڈی کوٹلی لیبرکی مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر بلدیہ کوٹلی کے کونسلر چُن لئے گئے جس پر لوٹن سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پیر سید اعجاز محی الدین قادری، سید شہزاد کاظمی، چوہدی جہانگیر احمد، طاہر چوہدری، اعجاز کھوکھر، سید عنایت محی الدین قادری، مسلم کانفرنس کے پروفیسر ممتاز بٹ سمیت متعدد شخصیات نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نوجوان سید مصدق سبطین کی کامیابی اہلیان کوٹلی کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کا سبب بنے گی، متعدد احباب نے بھی لوٹن میں سید اکرام احمد شاہ کو مبارک پیش کی ہے۔