نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کینسر آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد

February 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ روز کینسر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔قیادت وائس چانسلر رانا الطاف احمد اور سربراہ شعبہ آنکالوجی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کی۔پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی, پروفیسر ڈاکٹر ابرار، احمد پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس بھی شامل تھے۔