اسوہ رسولؐ پرعمل پیرا ہو کر زندگیوں میں انقلاب لانا ہوگا، علماء

February 05, 2023

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما ؤں مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم اور مولانا عبدالعزیز نے مدرسۃ البنات سمیت کئی جامعات میں لیکچردیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی ؐکے منصب ختم نبوت کی حفاظت ا مت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود فتنہ ارتداد مرزائیہ کا تعاقب ہر حال میں جاری رہے گا ۔ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہردم کوشاں رہیں گے۔ تحفظ ختم نبوت ،حرمت رسول ؐپرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ہم سب کو سوہ ؐسول پرعمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں میں انقلاب لا نا ہو گا۔ انہوں کہا کہ توہین رسالت اور توہین قرآن کا انسانی حقوق سے کوئی تعلق نہیں یہ جرم ہے اور مجرموں کے خلاف بین الاقوامی قوانین بننے چاہیے۔