سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی پر بیوی پر تشدد کیخلاف مقدمہ

February 06, 2023

ممبئی (جنگ نیوز) ممبئی پولیس نے سابق کرکٹر ونود کامبلی کے خلاف اہلیہ پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ونود کامبلی نے شراب کے نشے میں اپنی اہلیہ پر فرائنگ پین کے دستے سے حملہ کیا، جس سے ان کا سر پھٹ گیا۔ پولیس کے پاس موجود درج مقدمہ میں اینڈریا ہیوٹ کا کہنا ہے کہ سمجھانے کے باوجود بھی انہوں نے مجھ سے اور میرے بیٹے سے بدتمیزی کی۔ فرائنگ پین کے دستے سے تشدد کرنے کے بعد وہ ہماری طرف کرکٹ بیٹ لے کر آئے ۔