پیپلزپارٹی عوام کی ترجمان اور بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کی آواز ہے، ناصر آغا

February 06, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید ناصر آغا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ اور سابق پارٹیوں نے عوام کو جھوٹے نعرے دے کر سبز باغ دکھانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا اپنا اور اپنے رشتہ داروں کاپیٹ بھرا اکیسویں صدی میں آج بھی عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں عام آدمی کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی ترجمان اور بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کی آواز ہے اس لئے جدوجہد کررہی ہے عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار آکر عوام کے بنیادی حقوق کا حصول یقینی بنائے گی آنے والے انتخابات میں عوام خود مفاد پرس عناصر کا ووٹ کےذریعے محاسبہ کریں سید ناصر آغا نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں عوام دوست پلیٹ فارم سے سیاست کرنے کا موقع فراہم کیا ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔