• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری کیلئے جیزز ہاؤس تعمیر کیاجائے،امتیاز مسیحی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان احساس فاؤنڈیشن کے صدرامتیاز مسیحی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان حکومت نواں کلی میں مسیحی برادری کیلئے جیزز ہاؤس تعمیر کرےیہ بات انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہاکہ اپنی فاؤنڈیشن کی طرف سے ہم نے پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار کو گزشتہ دو سالکے دوران متعدد مرتبہ درخواست دی کہ نواں کلی میں جیزز ہاؤس کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں تاہم منصوبہ کو پی ایس ڈی پی میں شامل نہیں کیا جارہاہےانہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جیزز ہاؤس کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کریں۔
کوئٹہ سے مزید