• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی: موٹر سائیکل چھیننے کی مزاحمت کرنیوالا مالک ہلاک

کوئٹہ۔(اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے شیر ی سے موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے بخاری ٹاون کا رہائشی اللہ یار ولد علی نواز گزشتہ شب موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا وہ جیسے ہی گھر کے قریب پہنچا دو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی تاہم مزاحمت کرنے پر مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید