کوئٹہ(پ ر)ایپکا ضلع کوئٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری ہیبت خان ناصر نے ایک بیان میں گڈانی کے ساحلی علاقے میں بین الاقوامی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 31 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب کی بھاری کھیپ قبضے میں لینے پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون بلوچستان محمد زمان خان اور دیگر عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔