• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ برادری نے صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،ڈپٹی کمشنر

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ بلوچستان مختلف ثقافتوں اور روایات کا گہوارہ ہے اور ہزارہ برادری نے صوبے کی سماجی و ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہزارہ کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایسے ثقافتی پروگرام باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلوچستان مختلف ثقافتوں اور روایات کا گہوارہ ہے ہزارہ برادری نے صوبے کی سماجی و ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے وہاں موجود ثقافتی اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید