• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،اس سلسلے میں ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ،کنوینر حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے آج حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں شائع کر دی گئی ہے، جن میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشنززرغون، چلتن، سریاب اور تکتو کی شہری یونین کونسلز اور وارڈز شامل ہیں۔ ضلع میں مجموعی طور پر222شہری یونین کونسلز اور 750وارڈز ہیں۔ مزید برآں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن تکتو میں 59شہری یونین کونسلز اور204وارڈز، زرغون میں 60شہری یونین کونسلز اور199وارڈز، چلتن میں 54شہری یونین کونسلز اور180وارڈز جبکہ سریاب میں 49شہری یونین کونسلز اور167وارڈز شامل ہیں۔ حلقہ بندیاں تمام قانونی تقاضوں اور شفاف طریقہ کار کے مطابق مکمل کی گئی ہیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد منصفانہ، مثر اور آئینی تقاضوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید