کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیورز اور مالکان کو 30 دن میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ہدایت کردی گئی ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مقررہ مدت کے بعد بغیر لائسنس واٹر ٹینکر چلانیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور خلاف ورزی کرنیوالے ٹینکرز کو بند کیا جا سکتا ہے۔ اعلامیے میں شہریوں اور ڈرائیور برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔