کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن کرائم برانچ عطا اللہ شاہ نے کہا ہے کہ طلباء کو عالمی مواقع کے لیے تیار کرنے کے لیے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج کا دور ے کے موقع پر سی ای او زاہد مندوخیل سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کالج کے وژن کی تعریف کی اور کہا کہ AIسے چلنے ولا STEAM نصاب تنقیدی سوچ، تعاون اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو پروان چڑھائے گا بلوچستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے لیڈروں، اختراع کاروں اور کاروباری افراد کے طور پرکھڑا کرے گا زاہد جان مندوخیل نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہاکہ مڈل اسکول کے طلباء کے لیے انٹرپرینیورشپ ماڈیول متعارف کرائے جائیں گےجس سے وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی مصنوعات کو ڈیزائن اور مارکیٹ کرنے کی ترغیب دیں گے انہوں نے AI اور روبوٹکس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ AIصرف الگورتھم کے بارے میں نہیں ہے یہ طلباء کو یہ سکھانے کے بارے میں ہے کہ کس طرح تنقیدی انداز میں سوچنا اور حقیقی دنیا کے چیلنجوں پر علم کا اطلاق کرنا ہے۔