• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی پر31تاجرگرفتار ، 12دکانیں سیل کر دی گئیں

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں31تاجروں کوگرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ 12دکانیں سیل کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن(ر)کبیر مزاری کی سربراہی میں ٹیموں نے نواں کلی، عالمو چوک، ائیرپورٹ روڈ، جوائنٹ روڈ، کاسی روڈ، طوغی روڈ، سریاب روڈ، بھوسہ منڈی سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاںکرتے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 31تاجروں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جبکہ12 دکانیں سیل کر دی گئیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی، جبکہ گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید