• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے کراچی کیلئے عید اسپیشل ٹرین کل روانہ ہو گی

کوئٹہ(این این آئی)محکمہ ریلویز نے عیدالاضحٰی پر کوئٹہ سے کراچی کے لئے اسپیشل ٹرین چلانے کااعلان کردیا ،کوئٹہ سے کراچی کے لئے عید اسپیشل 23 مئی کو صبح 10 بجے روانہ ہوگی،8 اکانومی بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین سبی ،جیکب آباد ،دادو اور کوٹری سے ہوتی ہوئی 24مئی کو کراچی پہنچے گی ، ٹرین میں 500سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔پاکستان ریلویز انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرین کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید