• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر یونیورسٹی کے VC اور دیگر کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، بابر یوسفزئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ بلوچستان کے معاون خصوصی بابر یوسف زئی نے کہا ہے کہ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر عملے کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں،وزیر اعلی بلوچستان ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں مغوی جلد بازیاب ہوں گے نوشکی سے 17 مزدوروں کی اغوا کی خبر مصدقہ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالرزاق صابر ،پروائس چانسلر پروفیسر منظور احمد اور دیگر عملے کو 13مئی کو گوادر سے کوئٹہ آتے ہوئے کھڈ کوچہ کے مقام سے اغوا کیا گیا تھا ،ان کی بازیابی کیلئے حکومت کوششیں کررہی ہے ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں ،صوبائی حکومت مغوی اساتذہ کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ جلد بازیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی سے 17مزدوروں کی اغوا کی خبر مصدقہ نہیں ہے ہمارے علم ایسی بات نہیں ائی ہے،، صوبے کو سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ، بھارتی پراکسیز بھارت کے ایما پر امن خراب کرنا چاہتے ہیں روزآنہ کی بنیاد پر تھرٹ آتے ہیں جن کا سیکورٹی فورسز سدباب کرتے ہیں آنے والے دنوں میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید