کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے محکمہ جیل خانہ جات میں ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائیاں ، پچھلے چار برسوں سے غیر حاضر رہ کر تنخواہیں وصول کرنے والے 17وارڈان اور چاردیگر اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔محکمہ جیل حکام کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے چار ماہ قبل آئی جی جیل خانہ جات کیپٹن ریٹائرڈ عبدالسعید نوید کو ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کے اختیارات تقویض کئے تھے جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جیل ملازمین کے ایک سو سے زائد کیسز کی سماعت کی گئی ، اور پچھلے چار سال سے غیر حاضر 17وارڈان، ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر ،ایک میٹرن ،ایک اسٹور کیپر اور ایک نائب قاصد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، یہ اہلکار غیر حاضر رہ کر تنخواہیں وصول کررہے تھے۔