اخبار فروش یونین کا اجلاس

February 06, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر) اخبار فروش یونین کا اجلاس زیرصدارت ملک اے ڈی بھیں منعقد ہوا،اجلاس میں جنرل سیکرٹری رانا محمد اقبال، معاون خصوصی فیڈریشن شیخ صلاح الدین، ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا، ممبر فیڈریشن ملک حاجی شہزاد، سابق صدور ملک حاجی شبیر اتیرا، ملک نواز اتیرا سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر معاون خصوصی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن شیخ صلاح الدین نے الیکشن بورڈ کے اراکین سے حلف لیا۔