شاہین آفریدی کی شادی، جعلی تصاویر اور فیک نیوز کی بھرمار

February 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہد آفریدی کی بیٹی کی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ لوگ فیک نیوز اور تصاویر کوسامنے لارہے ہیں۔ دونوں خاندانوں کی درخواست کے باوجود ان کی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا جارہا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیر کی صبح ٹوئٹر پر انشا آفریدی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر میری بیٹیوں کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ ان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ ان جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جانا چاہیے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انشا کے نام کے جعلی اکاؤنٹ پر19ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔