آف جیم نے قبل از ادائیگی میٹرز کے معاملے پر اپنی آنکھیں بند کررکھی تھیں، گرانٹ شیپس

February 07, 2023

لندن (پی اے)گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ آف جیم نے قبل از ادائیگی میٹرز کے معاملے پر اپنی آنکھیں بند کررکھی تھیں۔ وزیر تجارت نے آف جیم پر الزام لگایا کہ وہ صارفین کی بات سننے کے بجائے انرجی کمپنیوں کوسپورٹ کر رہی ہے۔ پچھلے ہفتےٹائمز نے انکشاف کیا تھا کہ برٹش گیس کے لئے کام کرنے والی ایک ایجنسی کمزور لوگوں کے گھروں پر ایسے میٹر لگا رہی ہے، جس کے لئے پیشگی ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آف جیم نے کہا کہ اس نے رپورٹ پر مسٹر شیپس کے دکھ کو شیئر کیا۔ انرجی فرموں کو کسٹمرز کے گھر میں داخلہ کے لئے عدالت میں درخواست دینی چاہئے اور اگر بقایا جات بنائے گئے ہیں تو قبل از ادائیگی میٹر نصب کریں۔ تاہم سپلائی کرنے والوں کو ایسا کرنے سے پہلے دیگر تمام آپشنز کو ختم کرنے کی ضرورت ہےاور انہیں اس کا استعمال کمزور صارفین بشمول بزرگ افراد اور چھوٹے بچوں والے خاندان کے حل کے طور پر نہیں کرنا چاہئے۔ آف جیم نے پہلے ہی برٹش گیس کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گزشتہ ہفتے تمام توانائی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قبل از ادائیگی میٹروں کی جبری تنصیب کو معطل کر دیں۔ مسٹر شیپس کے جواب میں ریگولیٹر نے کہا کہ انرجی فرمز کو قانونی طور پر حقائق کی دیانتدارانہ نمائندگی کی ضرورت ہے اوراس کے لئے ضروری ہے کہ ان کے بورڈز کے ذریعے جائزوں پر دستخط کئے جائیں۔ آف جیم نے کہا کہ کسی بھی لائسنس دہندہ کے لئے گمراہ کن یا جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کرنا انتہائی سنگین معاملہ ہوگا۔ لیبر شیڈو وزیر تجارت ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ مسٹر شیپس ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے اور اس معاملے پر کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔ بی بی سی نیوز کو لیک ہونے والی ایک دستاویز کے مطابقانگلینڈ اور ویلز کے مجسٹریٹس کو بتایا گیا کہ ایسے وارنٹ سے انکار کرنا غیر معقول ہے اور وہ قواعد، جن میں ان سے درخواستوں پر سوال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر متناسب تھے۔ ایک سابق مجسٹریٹرابن کینٹریل-فینوک نے بی بی سی ٹو کی نیوز نائٹ کو بتایا کہ ایسا ہوگا کہ توانائی کمپنیاں عدالت میں آئیں اور مجسٹریٹ درخواست پر ان سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وارنٹ کو مسترد کر سکتے ہیںاور کبھی کبھی کریں گےلیکن 2019میںمجسٹریٹس کے لئے ایک نیا آن لائن اور ٹیلی فون ایپلی کیشن سسٹم نافذ ہوا۔ وزارت انصاف کے مطابقاس سال وارنٹ درخواستوں کی تعداد 278966تک پہنچ گئی اور 1824نے مسترد کر دیا۔ پچھلے سالوارنٹ کے لئے درخواستیں 367140تھیں اور 56 نے مسترد کیا تھا۔ مسٹر کینٹرل فینوک، جنہوں نے گزشتہ اگست میں ایک مجسٹریٹ کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا، کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ عمل بدل گیا۔ انفرادی درخواستوں کو دیکھنے کے بجائےہمیں صرف پتوں کی فہرست ملے گی۔ جوڈیشل آفس کے ترجمان نے کہا کہ مجسٹریٹ شواہد اور متعلقہ قانون سازی کی بنیاد پر مقدمات نمٹاتے ہیں۔ وہ درخواستیں جن کے ساتھ بڑی تعداد میں نمٹا جاتا ہے، وہ بلا مقابلہ ہیں۔ وہ افراد، جو کسی درخواست کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں، ان کے پاس مجسٹریٹس کے ذریعہ اپنے کیس پر غور کرنے کا موقع موجود ہے۔ برطانیہ کے چالیس لاکھ سے زیادہ گھرانے پری پیمنٹ میٹرز پر ہیں۔ توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ چونکہ کوویڈ کی پابندیاں جزوی طور پر ہٹا دی گئیں اور معیشتیں دوبارہ کھل گئیں لیکن اس وقت پھر خراب ہوئیں، جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑا۔ گھروں اوربزنسز کے لئے توانائی کے زیادہ اخراجات نے مہنگائی کو بڑھا دیا ہے، جس سے مشکلات کا شکار گھرانوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔