حاجی قربان کے لئے شیلڈ

February 07, 2023

لندن ( نمائندہ جنگ) لوٹن کی معروف سماجی شخصیت چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن سمیت متعدد تنظیموں کے روح رواں حاجی چوہدری محمد قربان کی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر پی پی سی برطانیہ کے اجلاس میں انہیں شیلڈ پیش کی گئی یہ شیلڈ انہیں صحافی روزنامہ جنگ لندن کے سابق مدیر ظہور احمد نیازی نے پیش کی، اس موقع پر تقریب میں لارڈ قربان حسین،شیراز خان اور دیگر عمائدین موجود تھے۔