ایکسپورٹ، امپورٹ بینک فعال، مالیاتی ادارہ قرار دینے کی منظوری

February 07, 2023

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )برآمدات میں مسلسل کمی کے بعد حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا- ایکسپورٹ،امپورٹ بینک فعال، مالیاتی ادارہ قرار دینے کی منظوری، 2022کے تحت نئے قائم ادارے کو ایگزم بنک کے اثاثے منتقل ہونگے، وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ-امپورٹ بینک آف پاکستان کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے-ایکسپورٹ-امپورٹ بینک کو مالیاتی ادارہ قرار دیدیا گیا-وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے اہم فیصلوں کی منظوری دیدی-وفاقی کابینہ کی جانب سے ایکسپورٹ-امپورٹ بینک کو مکمل فعال کرنے کیلئے نوٹیفکیشن اور آرڈر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔