بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی اطلاع

February 07, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں برقی لائنوں پر ضروری کام کے سلسلے میں 7 فروری کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے ہزارہ ٹاون ، سمنگلی ایکسپریس اور شیخ ماندہ گرڈ کے دوستین فیڈروں سے دن 12 تا شام 4 بجے بجلی بند رہے گی 7 اور 8 فروری کو (روزانہ) انڈسٹریل گرڈ کے ایف جی ایس، شاہنواز، سریاب مل، شیخ زید فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے ملک پلانٹ ،پی ٹی وی، جناح روڈفیڈروں سے دن12بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندرہے گی نیز شیخ ماندہ گرڈ کے ائیرپورٹ روڈ، ویسٹرن بائی پاس، دوستین، کڈنی، داریم، خروٹ آباد، عمر ، جبل نور فیڈروں سے دن ساڑھے بارہ سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی بند ہوگی علاوہ ازیں مری آباد گرڈکے سرینا اورکوئٹہ سٹی گرڈ کے اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، پی اے ایف، بروری ، نواں کلی، مالک، عالم خان، کسٹم فیڈرز سے دن ایک بجے تا شام چھ بجے جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈروں سے دن ایک تا شام پانچ بجے بجلی بند رہے گی۔