خود اور اپنے سٹاف کو ہیلتھ ویکسین نہ لگوانے پر 9 افراد کو قید، جرمانہ

February 07, 2023

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے وایم سی آئی سردار محمد آصف نے پیور فوڈ آرڈیننس 1960 کی خلاف ورزی پر 9ملزمان کو سزاؤں کا حکم سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ پیر کو عدالت نے ملزمان محمد جہانگیر،محمد عاقب،ضیاء وقاص،محمد زاہد، محمد عارف، محمد وحید،عامر علی، کبیر احمد،آفاق احمدکو 3دن قید اور 2ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا ئی ۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید ایک دن کی قید کاٹنا ہو گی۔ملزمان کو خود اور اپنے سٹاف کو ہیلتھ ویکسین نہ لگوانے کی پاداش میں سزا کا حکم سنایا گیا۔ سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا چاہیے، اسلام آباد کے باسیوں کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ موذی امراض بانٹنے پھریں۔