دارارقم گروپ وفد کا جاپان کا تعلیمی دورہ

February 07, 2023

لاہور(پ ر)دارارقم گروپ آف سکولز کے اعلیٰ سطحی وفد نے سی ای او سید وقاص جعفری کی قیادت میں جاپان کا تعلیمی دورہ کیا، جہاں مختلف سیاسی و سماجی اور تعلیمی شخصیات سے ملاقات کی اور بیشتر تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سانو سٹی ٹوچیگی کے مئیر یوٹاکا کونیکو نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا، اس موقع پر دو طرفہ تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔