شہر میں بلڈنگز کوڈ کی خلاف ورزی انتظامیہ کی ناکامی ہے، ن لیگ

February 08, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے بیان میں اسٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی میں زیرتعمیر پلازہ کے گرنے اور اس میں ایک مزدور کے جاں بحق اور 6افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی وناکامی کی وجہ سے اور منفی 6 تا 9 کے دوران کام جاری رکھنا انتظامی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس وقت شہر میں ایک ہزار سے زائد غیر قانونی بلڈنگز موجود ہیں۔ کوئٹہ جو زلزلہ رینج میں واقع ہے ایسی عمارتیں جو ناقص میٹریل کی وجہ سے تعمیر کی جارہی ہیں کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیرقانونی پلازوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔انہوں نے اسٹیورٹ روڈ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔