کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خاران اور دو محافظوں سمیت چار لاپتہ افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ڈیرہ بگٹی سے اغواء ہونے والے دو کرکٹر کھلاڑیوں کو بھی رہا نہیں کیا گیا ہے جبکہ مستونگ پنہچپائی سے اغواء ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا،پولیس کے مطابق ایک دن قبل ڈی سی خاران مینر احمد اپنے ڈرائیور اور دو محافظوں کے ہمراہ کوئٹہ سے نجی گاڑی کے ذریعے خاران جا رہے تھے کہ نوشکی روڈ سے اچانک لاپتہ ہو گئے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں مُسلح شرپسندوں نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا ہے تاہم ایک دن گزرنے کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا حکومت کی جانب سے ان بحفاظت بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کھچی کینال کے علاقے سے اغواء ہونے والے سوئی کے دو رہائشی کرکٹر ذاکر بگٹی اور دادن بگٹی کا بھی تاحال رہائی ممکن نہ ہو سکی ۔