کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشوں، موٹرسائیکل چھیننے والے ، ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، بھاری مقدار میں چرس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر تھانہ شہید ڈی ایس پی جمیل کاکڑ کے عملے نے عالمو چوک پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے ایک رائفل، ایک میگزین اور 25 راؤنڈ برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لیکر عبدالجبار کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح ایئر پورٹ پولیس نے نامزد ملزمان سرور خان اور روزی خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بغیر لائسنس کے پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کرلیا۔