کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ گرین ٹائون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈائریکٹر زراعت سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق سریاب روڈ گرین ٹائون میں ڈائریکٹر زراعت غلام سرور ہفتے کی صبح گھر سے باہر والو مین سے بات کر رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، ڈائریکٹر نےاپنی پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور بادل خان جاں بحق ہو گیا حملہ آوروں نے ڈائریکٹر سے پسٹل چھین کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں ڈائریکٹر زراعت غلام سرور بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچا کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔سریاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔