کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق خضدار میں زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز خضدار سے 45کلومیٹر مشرق میں تھا۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ۔