• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین گجر کی گرفتاری قابل مذمت ہے، ڈیری فارم ایسوسی ایشن

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے بیان میں ایسوسی ایشن کےصدر الطاف حسین گجر کی گرفتاری مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ تنظیم نے ہمیشہ انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے کچھ عرصے سے ڈیری فارمرز کے خلاف چھٹی کے دنوں میں بغیر کسی مجسٹریٹ ، اسسٹنٹ کمشنر کے پولیس اہلکاروں اور ان کے گارڈز کی جانب سے کارروائیاں کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے صدر کوگرفتار کرکے ان کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا ہمکاروباری لوگ ہیں اور اپنا قانونی طریقے سے کاروبار کرتے ہیں تنظیم کے صدر کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
کوئٹہ سے مزید