اسٹینوگرافر ز کو ترقی دی جائے، ایپکا

February 08, 2023

کوئٹہ(پ ر)ایپکا کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ اسٹینو گرافر کی پوسٹیں ختم کر دی جائیں لیکن موجودہ تمام اسٹینو گرافرز کو اے پی ایس یا سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی جائے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق اسٹینو گرافرز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گی ورنہ ہم احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔