• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں یومِ اساتذہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان میں عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر یونیورسٹی ٹیچرز ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، اساتذہ، فیکلٹی ممبران،طلبہ و طالبات، HRD کے فوکل پرسن احمد بلال اور اعجاز احمداورڈائریکٹر UTDC جہانگیر خان نے شرکت کیوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی علمی و فکری ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںاستاد صرف کتابی علم منتقل نہیں کرتا بلکہ طلبہ کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور روشن مستقبل کی رہنمائی میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہےانہوں نے کہا کہ معاشرے کی پائیدار ترقی کے لیے معیاری تعلیم کے ساتھ قابل اور مخلص اساتذہ کی خدمات ناگزیر ہیں دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید