کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ 15 اکتوبر 2026 سے 14 اپریل 2027 تک پانچ روزہ دفتری ہفتہ کی بنیاد پر سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر تا جمعرات صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوپہر ڈیڑھ سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے تین بجے تک جبکہ سوا ایک سے سوا دو بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گےاعلامیے کے مطابق مذکورہ اوقات کار اسپتالوں اور تعلیمی اداروں جن میں یونیورسٹیاں، کالجز اور اسکول شامل ہیں پر لاگو نہیں ہوں گےمحکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے منسلک دفاتر چھ روزہ دفتری ہفتے کی بنیاد پر صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر ڈھائی بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔