کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں پیش آنے والے واقعے ، ہنگامہ آرائی ، کالج کے عملے سے بدسلوکی ، تشدد اور زبردستی داخلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے ، خصوصاً طالبات کے ادارے ہر قسم کی بدامنی، دباؤ اور مداخلت سے محفوظ ہونے چاہیئیں کسی فرد کوتعلیمی اداروںکے نظم و ضبط اور قواعد کی خلاف ورزی کا حق حاصل نہیں۔