• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں طلبا سیاست کی اہمیت بڑھ گئی ہے، پی ایس او

کوئٹہ(پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کا اجلاس ہوا جس سے علاقائی سیکرٹری امین ننگیال ، زونل سیکرٹری وارث افغان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات وحدت افغان ، صوبائی آفس سیکرٹری زوہیب کبزئی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حبیب شیرانی ، خیراللہ لونی ، پامیر خان اور نومنتخب سیکرٹری زین افغان نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میںطلبا سیاست کی اہمیت بڑھ گئی ہےمقررین نے تعلیمی اداروں میں طلبا کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خوف اور دباؤ سے پاک ، علمی اور جمہوری ماحول فراہم کرنا ضروری ہےاجلاس میں زین افغان سیکرٹری اور حکیم خان سینئر معاون سیکرٹری جبکہ حیات شاہین، اورنگزیب خان، احسان اللہ، فیض اللہ، شہزاد خان، رحیم اللہ، فدا محمد، سمیع اللہ اور رفیع اللہ معاونین منتخب ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری شفیق دلشان نے حلف لیا۔
کوئٹہ سے مزید