کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان بلوچستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالمالک ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ہمایوں چشتی نے حاصل کی اجلاس میں جماعتی امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد فیصلے کئے گئے اجلاس میں سوشل میڈیا کی فعالیت کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اس بارے میں مرکزی جماعت کے فیصلوں پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے آئندہ اجلاس میںموقف پیش کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 28 اور 29 نومبر کو منعقد ہونے والے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں بلوچستان جماعت کی کارکردگی کی تحریری رپورٹ پیش کی جائے گی اضلاع میں جماعت کی فعالیت پر توجہ مرکوز کی جائے گیپہلے مرحلے میں ضلع دکی کیجماعت کو ہدایت کی گئی کہ ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے جس میں صوبائی جماعت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے 29 اکتوبر بروزِ جمعرات جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے زیرِ اہتمام صوبائی تربیتی پروگرام، 5 نومبر کو مدرسہ بیت العلوم الاسلامی نواں کلی کوئٹہاور3 نومبر بروز منگل صبح 10 بجے مدرسہ عربیہ انوار القرآن کلی غاڑہ گی توبہ کاکڑی کے زیراہتمام جلسہ دستار بندی میں رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کی شرکت کی منظوری دی گئی۔