کوئٹہ( پ ر) مہتمم مدرسۃ البنات بلوچستان و ممبر رؤیت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے عالمی یوم اساتذہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ معلم انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو دنیا میں معلم بن کر آئے اس سے قبل لوگ اندھیرے میں تھے معلم اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں درسگاہ صفہ کے نام سے قائم کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پہلے استاد معلم تھے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معلم کو کردار ساز قرار دیا انہوں نے کہا کہ علم کی حفاظت کا سب سے بہترین ذریعہ علم کی تعلیم و تشہیر ہے اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علم سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ اور علم کو آگے پھیلانا صدقہ جاریہ ہے اور یہ کام اساتذہ کرام کر رہے ہیں پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد اساتذہ کو سب سے بڑا سخی قرار دیا اور ارشاد فرمایا کہ میرے بعد سب سے بڑا سخی وہ ہے جس نے علم حاصل کیا اور پھر اس کو پھیلایا۔