• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے خصوصی اقدامات برائے نوجوانان کے تحت محکمہ امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا پہلے مرحلے کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبا و طالبات کے لیے چار روزہ تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے جن میں ایک ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی پروگرام کی سرپرستی مشیر وزیراعلی بلوچستان برائے امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کی بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر کے دو ہزار سے زائد نوجوانوں کو دو مراحل میں تربیت فراہم کی جائے گی پہلے مرحلے کے چار روزہ تربیتی سیشنز میں نوجوانوں کو کمیونیکیشن اسکلز، انٹرپرسنل اسکلز، لیڈرشپ، انٹرپرینیور شپ، کیریئر کاؤنسلنگ، سی وی رائٹنگ اور موک انٹرویوز سمیت مختلف اہم موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی پہلے مرحلے کے دوران کوئٹہ، پنجگور، لورالائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، نوشکی، پشین، گوادر، پسنی، تربت، قلات، لسبیلہ، خاران، خضدار اور حب سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے تربیتی سیشنز کے دوران ٹرینرز نے نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق سافٹ اسکلز کے ساتھ ساتھ عملی مشقوں، کیریئر پلاننگ، سی وی رائٹنگ اور انٹرویو کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی دوسرے مرحلے کے ذریعے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور کاروباری شعبوں میں مزید مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔ 
کوئٹہ سے مزید