کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیںترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 9 ہزار 607 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک کروڑ 16 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کے جرمانے وصول کیے گئےترجمان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا بنیادی مقصد شہریوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا اور ٹریفک حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لانا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔