کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمالی قوم کی بزرگ شخصیت نواب رضا محمد خان جمالی نے جمالی ہائوس کراچی میں سابق وزیر اعلی بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کی عیادت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین اوستہ محمد نوابزادہ سالار خان جمالی جمالی نوابزادہ عطا محمد خان جمالی میر علی خان جمالی بھی موجود تھے ۔ شرکاء نے علاقائی صورتحال قبائلی معاملات اور سیاسی امورسمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔