کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف لورالائی میں زیتون کا تیل نکالنے کے یونٹ کی تنصیب کر دی گئی یونیورسٹی انتظامیہ نے اس تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ جدید سہولت طلبہ، اساتذہ، محققین اورمتعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے تحقیق اور عملی تربیت کے نئے مواقع پیدا کرے گییہ اقدام پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔