بلیو ایریا پلازہ کے فلیٹ میں آتشزدگی

February 08, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )بلیو ایریا میں واقع خیبر پلازہ کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پلازہ کے رہائشی فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع پر تاجروں کی دوڑیں لگ گئیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔