صوبے کی تمام جیلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، شفیع اللّٰہ خان

February 08, 2023

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر ہاؤسنگ وجیل خانہ جات شفیع اللہ خان نے محکمہ جیل خانہ جات کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے بشمول ضم قبائلی اضلاع کے تمام جیلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے محکمہ کے جو اہلکار ڈیوٹی میں غفلت کرتے ہے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل لائے قیدیوں کو جیلوں میں ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے نگران صوبائی وزیر نے یہ ہدایات محکمہ جیل خانہ جات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور خوشحال خان، آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی نگران صوبائی وزیر کو محکمہ کے بارے میں آئی جی نے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے بارے میں نگران صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ مذکورہ سسٹم کے تحت صوبے کے 7 اضلاع کی 14جیلوں میں ڈیجیٹائزڈ نظام متعارف کیا گیا ہے جبکہ باقی اضلاع کے جیلوں کو بھی ڈیجیٹائزڈ کرنے کیلیے کام جاری ہے صوبے کے 7جیلوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے زریعے لنک کرنے پر بھی کام ہورہا ہے 6 قبائلی اضلاع میں جیلوں کے قیام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اس کے علاوہ نگران صوبائی وزیر شفیع اللہ خان کو قبائلی علاقوں کی سب جیلوں کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا جیلوں میں اصلاحات لانے کیلیے شارٹ، مڈ اور لانگ ٹرم کی حکمت عملی اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی محکمہ جیل خانہ جات کے مختلف ایکٹس اور رولز ریگولیشنز اور جیلوں میں قیدیوں کو دینی اور ہنر کی تعلیم کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی اس موقع پر نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیلوں میں اصلاحات لانے کیلئےنگران صوبائی حکومت بھرپور کوشش کریگی۔