غیرقانونی ہاوسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی، آفس سیل، تعمیرات مسمار

February 08, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ) ایم ڈی اے کی غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں/ لینڈ سب ڈویژنوں کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم/لینڈ سب ڈویژن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو لینڈ سب ڈویژنوں کے آفس سیل کر کے انفراسٹرکچر مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے موضع المدی سورا/کاموں کھور میں ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چار دیواری سے ملحقہ محمد سمی وغیرہ کی بغیر نام کے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا دفتر سیل کر کے کالونی کے روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ کر دیا ۔موضع المدی سورا/کاموں کھور میں ہی رانا اجمل وغیرہ کی بغیر نام کے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا بھی آفس سیل کر کے روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ بنا دیا ۔