ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتیں، شہری قیمتی سامان و نقدی سے محروم

February 08, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو نے عمران سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں ایک مسلح شخص نے سلیم سےموٹرسائیکل چھین لیاپولیس تھانہ مخدوم رشید کےعلاقےمیں دو نا معلوم ملزمان نےاکبرہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ظفر کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ کپ کے علاقے میں نامعلوم چور نے ریحان کا قیمتی موبائل فون چوری کرلیا پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے عمران خان کی دوکان سے 90 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔