پیپر میں نمبر کم آنے پر طالبعلم کی ٹیچر کو دھمکی

February 08, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)شعبہ اردو میں پیپر میں نمبر کم لگنے پر طالبعلم کی ٹیچر کو دھمکی ،بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طالب علم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ شعبہ اردو کے ٹیچر کو آفس میں آکر دھمکی کہ میرے نمبر کم کیوں لگائے، ایم فل اردو سیکنڈ سمسٹر کاطالبعلم یونیورسٹی میں طلبہ پر تشدد اور لڑائی جھگڑوں میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے،اس موقع پر مذکورہ استاد کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی، طالبعلم نے کچھ عرصے پہلے یونیورسٹی کے ایک سینئر پروفیسر کے ساتھ بھی بدتمیزی اور گالم گلوچ کی تھی جس کا کیس یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی میں موجود ہے،دریں اثناءمتاثرہ ٹیچر نے چیئرمین شعبہ کو درخواست بھی دے دی ہے ۔