ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنانے کی ہدایت

February 08, 2023

لاہور(کر ائم رپورٹرسے)پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کر دی۔سی ٹی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروزنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب امیدوار اپائنٹمنٹ لے کر ٹیسٹ دینے آیا کریں گے۔ دوسرا فیصلہ یہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کیا جائے گا۔