سیاسی لیڈرشپ کو طالبان اور دہشتگردی کو مسترد کرنا ہوگا، ملالہ یوسفزئی

February 09, 2023

لندن(مرتضیٰ علی شاہ)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سیاسی اور مذہبی لیڈرشپ سے کہا ہے کہ وہ طالبان اور دہشتگردی کو مسترد کریں، آسکر کے لئے اپنی شارٹ لسٹڈ فلم ، اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ کے موقع پرجیو اور دی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کی سوچ کو مسترد کریں۔ ملالہ یوسف زئی دستاویزی فلم کی پروڈیوسر ہیں جو کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستی کے خلاف اور معاف کردینے کی طاقت پر مبنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسندی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ تمام قوتوں کو انتہا پسندی کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا اور طالبان کو بتانا ہوگا کہ انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمیں عام آدمی کے لئے امن و سکون اور تحفظ چاہیے، اس موقع پر انہوں نے اپنی دستاویزی فلم کی مرکزی سوچ اور دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آسکر کے لئے شارٹ لسٹڈ دستاویزی فلم میں معاف کردینے کی قوت کو اجاگر کیا۔